ابنا: جناب علی اکبر صالحی نے کل رات قطر کے وزیراعظم شیخ حمد بن جاسم سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران تہران اور دوحہ کے دوجانبہ تعلقات پر تبادلۂخیال کرتے ہوئے دوجانبہ تعلقات کے مزید استحکام پر زوردیا۔ اس گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے شام میں مغوی ایرانی زائرین کی رہائی کے سلسلے میں قطر کی کوششوں کو سراہا۔گفتگو میں قطر کے وزیراعظم نے تاکید کی کہ ایران اور قطر کے دوجانبہ تعلقات کی توسیع اور علاقائی تعاون میں اضافے کی خاطر تہران کا دورہ کریں گے۔
.......
/169